وفاقی دارالحکومت کے دیہی اور شہری علاقوں میں وارداتیں تھم نہ سکیں

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )چوری ، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی، سونا، کار ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تھانہ نون کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی، طلائی زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ شالیمار کے علاقے میں گھر کے تالے توڑ کر ملکی و غیر ملکی نقدی، سونا، آئی پیڈ، قیمتی کاغذات چوری کرلئے گئے تھانہ آئی نائن کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی واردات میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار ایک شخص سے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کے علاقے سے کار چوری ہوگئی تھانہ کورال ،تھانہ شہزاد ٹائون ،تھانہ نون ، تھانہ آبپارہ کے علاقوں سے4 موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن