اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے اسلام آباد ٹر یفک پولیس کے افسران کو فرائض منصبی کی بہترین انجام دہی اور شہر یوں کو بہتر ین سفری سہو لیا ت کی فراہمی سے متعلق بر یفنگ دی، اس مو قع پر چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک اورٹریفک پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولیات اوروفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اورحادثات کی روک تھام کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوز اور فینسی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں،ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسلام آباٹریفک پولیس کے افسران موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض منصبی بخوبی سرانجام دینے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔