اسلام آبا د (نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین شعبہ الخد مت کے تحت سواں گارڈن میںمینا بازار کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آبا نصر اللہ رند ھاوا، صدر الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد حا مد اطہر تھے ،جبکہ تقریب میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین زون کی نمائندگی سمیرا ظہور نے کی ،مینا بازار میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شر کت کی ۔مینا بازار میں مو جو د شر کاء سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا باصلاحیت اور ہنر مند خواتین ملک اور قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں ،پاکستان کی آبادی کا 65فیصد نوجوان بچے اور بچیاں اس ملک کا مستقبل ہیں ،ان کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی حکومتی سطح پر ہونی چاہیے، حکومت کو ہوم انڈسٹری کے فروغ دے کی ملکی معیشت کی بہتری اور خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے خاطر خواہ اقدامات کر نے ہو ں گے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا وژن اور منشور ہے کہ وہ بر سر اقتدار آکرہوم انڈسٹری کے فروغ کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرے گی جس سے خواتین کے حقوق کا تحفظ بھی ہو گا اور انھیں معاشی طور پر استحکام بھی ملے گا ۔نصراللہ رندھاوا نے کہا حلقہ خواتین الخد مت کی یہ سر گر می قابل ستائش ہے۔
باصلاحیت اور ہنر مند خواتین ملک اور قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں،میاں اسلم
Nov 20, 2024