آڈیٹر جنرل آف پاکستان  کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

Nov 20, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کے ایکٹ  پر ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں خواتین کے لیے محفوظ اور جامع کام کے ماحول کی تشکیل کے کلیدی پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔یو این ویمن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا سیمینار آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔یہ تقریب معزز مقررین اور ماہرین کو اکٹھا کرے گی، جن میں یو این ویمن پاکستان، فیڈرل اومبڈسمین سیکرٹریٹ فار پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ) اور آڈیٹر جنرل آفس کے نمائندے شامل ہیں، یو این ویمن کی ممتاز ماہر نفسیات اور صنفی ماہر ڈاکٹر زہرہ کمال،محترمہ لوئیس نائلن، اقوام متحدہ کی خواتین کی کنٹری نمائندہ، محترمہ مہر جامی، ڈاکٹر زہرہ کمال،قوام متحدہ  وومن کے محمد یونس خالد خطاب کرینگے، آخر میں ایڈیشنل آڈیٹر جنرل آپریشنز عبدالغفران میمن شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کریں گے۔

مزیدخبریں