فیڈرل بور ڈ کے زیرا ہتمام طلبا و طالبات کے ما بین مقا بلہ نعت خو انی

اسلام آباد (خصو صی ر پور ٹ ) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں کے دوسرے روز نعت خوانی کا مقابلہ ہوا۔جس میں فیڈرل بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی،اس موقع ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ اکیڈمکس فیڈرل بورڈ مرزا علی نے طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ فیڈرل بورڈ کی روایت رہی ہے کہ بچوں کی شخصیت کے ہمہ جہت پہلوں کو نکھارنیاور ان میں خوداعتمادی پیدا کرنے کے لیے ایسے مقابلہ جات منعقد کروائے جاتے ہیں۔میٹرک لیول کے مقابلہ جات میں سیدہ میمونہ زاہد، ایف جی پبلک سکول، راولپنڈی نے پہلی،سید حماد رضا گیلانی، او پی ایف بوائز کالج، ایچ ایٹ فور، اسلام آباد نے دوسری اور محمد ضامن، فضائیہ انٹر کالج ، راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انٹرمیڈیٹ لیول کے مقابلہ جات میں ذیشان ، آئی ایم سی بی ، ایچ نائن ،اسلام آبادنے پہلی، اقرا شہباز،پی اے ای سی ماڈل کالج ،چشمہ ، میانوالی نے دوسری اور عبد الوہاب ، فضائیہ انٹر کالج ، نور خان ، راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن