غذائی تحفظ عالمی چیلنج ،پائیدار زرعی طریقوں کیلئے تحقیق پر مبنی منصوبہ بندی ناگزیر، ڈاکٹر محمد مختار

Nov 20, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار، چیئرمین ایچ ای سی نے غذائی تحفظ پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غذائی تحفظ ایک عالمی چیلنج ہے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار زرعی طریقوں کے لیے تحقیق پر مبنی منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے ماہرین تعلیم، زرعی شعبے کے ماہرین، کسانوں اور صنعت کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا ان خیالات کاا ظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ سائنسز اینڈ ایکسپو 2024 کے موضوع پر تین روزہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا  جس کا انعقاد  فیکلٹی آف سائنسز اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان سائنس فانڈیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کر رہی ہے، جس کا مقصد پودوں کی حیاتیاتی تنوع میں حالیہ پیش رفت کو پیش کرنا ہے چیئرمین ایچ ای سی نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس محققین اور سائنسدانوں کو خیالات کے تبادلے اور اپنے تجربات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرے گی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم وائس چانسلر بار ا نی زرعی یونیورسٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودوں کی حیاتیاتی تنوع مقامی، قومی اور عالمی سطح پر تیزی سے تسلیم شدہ اہم مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس پودوں کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور خوراک کے نظام کی لچک کو بڑھانے کے لیے اختراعی حکمت عملیوں کی نشاندہی اور ان پر تبادلہ خیال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ جانی شیلڈز، سینئر فیسیلٹی منیجر، یو ایس ایمبیسی اسلام آباد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک قدرتی امر ہے لیکن اس کا براہ راست اثر خوراک اور غذائی تحفظ پر پڑتا ہے۔ انہوں نے خوراک کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا، کیونکہ یہ انسانی بقا کے لیے ضروری ہے پروفیسر ڈاکٹر کنی چاڈ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کینابیس ریسرچ، کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی،  یو ایس اے، پروفیسر ڈاکٹر ہنرک بالسلیف، آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک اور پروفیسر ڈاکٹر رحمت اللہ قریشی (چیف آرگنائزر/ڈین، فیکلٹی آف سائنسز نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بارانی زرعی یونیورسٹی اور، کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی، یو ایس اے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے تحت دونوں اداروں نے بھنگ کی تحقیق، تعلیم، تربیت، اور ترقی اور علم کے پھیلا ئوکو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ 

مزیدخبریں