1859 گاڑیاں  تھانوں میں بند ، 12248000 روپے جرمانہ 

Nov 20, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران کاروائیاں جاری۔ سی ٹی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر 25 اگست 2024 سے اب تک 11330 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5366 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 5046 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 918 چالان کیے گئے جبکہ 28 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ، 1859 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 12248000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے 14 ستمبر 2024 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈان کا آغاز کیا ھوا ھے چونکہ یہ گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،جس پر ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو اس خصوصی مہم کے دوران اب تک 7832 چالان ٹکٹس جاری کیے اور 15664000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں