صدر میں ترقیاتی کام جلد مکمل، تاجروں کی مشکلات کو ختم کیا جائے، ثاقب نسیم

Nov 20, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سردار ثاقب نسیم نے کہا ہے کہ صدر کے راستوںکی بندش نے تاجروں کی مشکلات میں اصافہ کر دیا اور کاروبار بند ہونے کے مترادف ہو چکے ہیںخریداروں کے لیے بھی دکانوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے انتظامیہ صدر کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں اس کی مشاورت میں تاجروں کو شامل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر بنک روڈ پر گاڑیاں پارک کی جگہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے جس وجہ سے مختلف جگہوں سے خریداری کیلئے آنے والے خواتین حضرات صدر کا رخ کر نے سے اجتناب کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صدر کے میں کاروباری مرکز  کے تاجروں پر پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جو بھی ترقیاتی کام ہوں تاجروں کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں جس سے کینٹ انظامیہ کو بھی فائدہ ہو گا اور تاجروں کی مشکلات بھی کم ہوں گی ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ صدر کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں اس کی مشاورت میں تاجروں کو شامل کیا جائے اور صدر میں تمام ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں تاجروں اور عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے ۔

مزیدخبریں