کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے13ملزمان گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے13ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیصل، مبشر، بلال، لقمار، گل بیان، صفدر، نعیم، حسن، عبدالرف، اسماعیل، نوید، اجمل اور ناصر شامل ہیں، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا  تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن