راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں وزیرِاعلی پنجاب کے اقدام لائیو اسٹاک کارڈ کے لیے رجسٹرڈ کسانوں کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ضلع راولپنڈی کے مختلف موضع جات میں لائیو سٹاک کارڈ کے لیے رجسٹرڈ کسانوں کی کامیابی سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ یہ عمل اربن یونٹ کے نامزد عملے، متعلقہ افسران، انچارجز اور ہر تحصیل کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی زیرِ نگرانی مکمل کیا جا رہا ہے۔تصدیق کے دوران تمام رجسٹرڈ کسانوں کا ڈیٹا کامیابی سے اپلوڈ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہارمیڈیا فوکل پرسن لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ضلع راولپنڈی ڈاکٹر تہمینہ ناظر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں سہولت ڈیسک ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں پہلے سے کسان کارڈ تقسیم ہو رہے ہیں۔ اب لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی سہولت ڈیسک فراہم کیے گئے ہیں۔لائیو اسٹاک کارڈ کی تقسیم کا عمل جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
لائیو اسٹاک کارڈ کی تقسیم کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا ، ڈاکٹر تہمینہ ناظر
Nov 20, 2024