ر اولپنڈی میں پری اربن حدود سے باہر زرعی علاقے میں زمین کی لین دین و خرید پر پابندی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے راولپنڈی میں پری اربن حدود سے باہر زرعی علاقے میں زمین کی لین دین و خرید پر پابندی لگا دی ہے۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی  ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اویس منظور تارڑ  نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ایک اہم لیٹر ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں زمین کی منتقلی (لینڈ ٹرانسفر) فوری طور پر بند کی جائے۔ اس اقدام کا مقصد شہر کی گرین بیلٹ کو محفوظ رکھنا ہے جو کہ شہری ماحول کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اس بارے میں کہا کہ گرین بیلٹ کا تحفظ نہ صرف شہر کی خوبصورتی بلکہ اس کے ماحولیاتی توازن کے لیے بھی ضروری ہے۔ ہمیں ترقی کے ساتھ ساتھ ماحول کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہمارے آنے والے نسلوں کے لیے ایک بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ نہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا شکایت ہو تو وہ گورننس ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی تعمیرات کے دوران شہر کے سبز علاقوں کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن