تحریک منہاج القرآن کی بدولت لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں، ڈاکٹر حسین محی الدین

Nov 20, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ہجرت مدینہ سے قبل 13سالہ مکی دور اندرونی انقلاب کا دور تھا،کارکنان بھی سب سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں، تحریک منہاج القرآن کی دینی،روحانی،تعلیمی،تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں کی بدولت لاکھوں انسانوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں،ایک نئی قوم تشکیل پا رہی ہے جو معاشرے میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گی،یہی نبوی طریق ہے،کارکنان اسی فکر کے مطابق دعوت کے نئے نئے راستے تلاش کر کے معاشرے کے تمام طبقات تک تحریک کی دعوت پہنچائیں اور پاکستان میں ایک مصطفوی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز6th روڈ کے ایک شادی ہال میں تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنے سیرت و کردار کو سنت نبوی کے مطابق ڈھالیں،اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے،اس دور پر فتن میں دین اور انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات کام کرنے والے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

مزیدخبریں