سنگین مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے،سی پی او

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت،سی پی او سید خالدہمدانی نے کارکردگی کاجائزہ لیا اور ہدایات دیں،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ڈویڑنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کارکردگی کاجائزہ لیا اور ہدایات دیں،منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جیل سے رہا ہونے والے عادی مجرمان پرکڑی نظر رکھی جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، مربوط حکمت عملی کے تحت موثر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کی جائے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن