اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کے کھیلوں کے فروغ کے لئے فرانس ہر ممکن تعاون کرے گا۔ وہ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ فیڈرل وویمنز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹا?ٹل ڈریم ٹیم نے جیت لیا، فا?نل میں وار?رز کلب کوشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام راٹ ٹو پلے اور الانس فرانسیز کے تعاون سے کھیلے جانیوالے دو روزہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں فرانس کے سفیر نکلولس گیلے تھے جبکہ اختتامی تقریب میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور، رائٹ ٹو پلے کے کنٹری ڈائریکٹر علی خیام، فرانسیسی سفیر کی اہلیہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ صحتند معاشرے کو پروان چڑھانیکیلئے ایسی سرگرمیاں ضروری ہیں۔