بچوں کا عالمی دن، غزہ میں ہر 30 منٹ میں 1 بچہ قتل

غزہ اور لبنان میں جاری بچوں کے قتلِ عام کے دوران اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق اس وقت غزہ بچوں کے لیے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں ہر 30 منٹ میں ایک بچہ قتل ہو رہا ہے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 17 ہزار 400 بچے شہید اور ہزاروں لاپتہ ہو چکے ہیں.

ای پیپر دی نیشن