آئیڈیاز 2024 :پاکستان میں  تیار کیا جانے والا خود کش ڈرون توجہ کا مرکز

کراچی : بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار پاکستان میں بننے والے خود کش ڈرون بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی دفاعی مصنوعات کے سامان کی نمائش جاری ہے۔نمائش میں پہلی بار پیش کیا جانے والا واہ فیکٹری کی جانب سے پیش کردہ خود کش ڈرون توجہ کا مرکز رہا۔خود کش ڈرون 8 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کا حامل ہے. واہ فیکٹری میں بننے والا ایک اور ڈرون 20 کلو میٹر رینج تک سرویلنس اور دھماکہ خیز موادلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیسٹیپ نے بھی دفاعی ڈرونز کے ساتھ کسانوں کے لیے زمین کی معلومات کے لیے ڈرونز ٹیکنالوجی سے مزین منصوبہ تیار کر لیا ہے. بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024 میں اسمال آرمز سمیلیٹر ’Haadif‘ کے نام سے ایک جدید تربیتی ٹول پیش کیا گیا ہے۔اس سمیلیٹر کو فوجیوں کی شوٹنگ کی درستگی اور حکمت عملی کی مہارت کو بڑھا کر ان کی تربیت اور جنگی تیاری کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ فوجیوں کو مختلف ہتھیاروں مثلاً G3 رائفل، لائٹ مشین گن، سب مشین گن، اور پستول کے ساتھ مشق کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔سمیلیٹر میں اسٹیشنری (ساکت) اور حرکت پذیر ٹارگٹ پریکٹس دونوں کے لیے ٹکنالوجی کی خصوصیات ہے، جو مختلف خطوں، جیسے پہاڑوں اور صحراؤں میں پیچیدہ جنگی منظرناموں کے لیے فوجیوں کو تیار کرتی ہے۔پاکستانی فوج کے کرنل طاہر نے ایک ہی وقت میں فوجیوں کو متعدد قسم کے ہتھیاروں سے تربیت دینے کے لیے سمیلیٹر کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ سمیلیٹر فوجی جوان کو لائٹ اور ہیوی ہتھیار کے ساتھ ٹریننگ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزارت دفاع اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2024 19 نومبر کو شروع ہوئی اور 22 نومبر تک جاری رہے گی۔یہ تقریب دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ترقی کو اجاگر کرتی ہے اور اس میں ایران، اٹلی اور برطانیہ سمیت 17 نئے ممالک نے شرکت کی ہے۔نمائش میں 224 مقامی کمپنیاں اور 333 بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔ پاکستانی ساختہ حیدرٹینک اور شاہپر تھری ڈرون بھی تعارف کرائے گئے۔ایئر وائس مارشل لیاقت اللہ اقبال نے بتایا کہ کہ نیشنل ایرواسپیس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے دفاعی ڈرونز کے علاوہ زراعت کے شعبے کے لیے بھی کسانوں کو زمین اور فصلوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں روس اور ایران سمیت 300سے زائد غیر ملکی مندوبین نے ریکارڈ شرکت کی اور غیر ملکیوں نے پاکستانی مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔اس سال پہلی مرتبہ ایران اور روس بھی خصوصی شرکت کررہے ہیں ایرانی کروز ،بلیسٹک اورائیرڈیفنس میزائل کے علاوہ ریڈار سسٹم کو شرکاء نے سراہا۔نمائش میں 9 ہالز میں 530 اسٹالز لگائے گئے ہیں، نمائش میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ایران، یمن، چین اور سنگاپور سمیت 350 وفود شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن