لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے. بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچے اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہیں.انکی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کے لئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے. ریاست ماں جیسی ہے. بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو اسٹنٹڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے. ارلی چائلڈہوڈ اسکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی۔انکا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے، ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی.ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول بنا رہے ہیں.بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو، بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔