اسلام آباد : پاکستان میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے باوجود ڈینگی مچھر قابو نہ آ سکا ، ملک بھر میں ڈینگی کیسز و اموات رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت نے ملک گیر ڈینگی کیسز کی رپورٹ تیار کرلی ہے ، رپورٹ 1 جنوری تا 15 نومبر کے کیسز پر مشتمل ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس کے ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ، رواں سال ملک بھر میں 20057 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ڈینگی سے 10 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ذرائع نے کہا کہ سندھ، جی بی حکومت نے وفاق کو رواں سال کا ڈینگی ڈیٹا شیئر نہیں کیا تاہم رواں سال کے بیشتر کیسز کا تعلق بلوچستان سے ہے. بلوچستان سے 6958 کیس سامنے آئے تاہم ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رواں سال پنجاب میں 5405 کیسز اور 8 اموات ، خیبر پختونخوا سے 3649 کیسز، 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔آزادکشمیر 245 کیسز، سابقہ فاٹا سے 46 کیسز اور اسلام آباد سے 3754 کیس تاہم کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔رواں سال جنوری میں ملک بھر میں 15 کیسز ، فروری کے دوران ملک بھر میں 69 کیسز، مارچ کے دوران ملک میں 251، اپریل 2310 کیسز، مئی کے دوران 3932، جون میں 404 کیس رپورٹ ہوئے۔رواں سال جولائی کے دوران ملک میں 134 کیسز، ایک ہلاکت ، اگست کے دوران ملک میں 222 کیس، ایک ہلاکت ، ستمبر کے دوران ملک میں 3455 کیس، 7 اموات ، اکتوبر کے دوران ملک میں 5205 کیس، ایک ہلاکت اور ماہ نومبر کے دوران ملک میں 1451کیسز سامنے آئے ہیں۔رواں سال ملک میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت جولائی میں رپورٹ ہوئی تھی. ڈسب سے زیادہ 7 اموات ستمبر میں ہوئیں جبکہ سال 2023 کے دوران ملک میں 21016 کیسز اور 3 اموات ہوئی تھیں۔