وطن کے خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں:وفاقی وزیر  داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وطن کے خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، وطن کے امن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی، قوم شہداء کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی. شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن