سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج زمان پارک اور بنی گالہ کی لڑائی ہے۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے باوجود مہم جاری رہے گی، پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسموگ کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، اللہ کا فضل ہے ہواؤں کا رخ بدلنے کے ساتھ اسموگ میں کمی آئی. 24 نومبر کا احتجاج زمان پارک اور بنی گالہ کی لڑائی ہے. یہ احتجاج نند اور بھاوج کی لڑائی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2014 میں ایک شخص ڈی چوک پر حملہ آور ہوا. ترقی کے عمل کو سبوتاژ کیا گیا.سابق پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا. آپ نے احتجاج کرنا یا دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج معاشی ترقی کو ایک بار پھر سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔