دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں مشترکہ چیک پوسٹ  پر خارجیوں کے خودکش دھماکے کی مذمت کی۔انہوں نے حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعلیٰ نے خود کش حملہ آوروں کی چیک پوسٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے سکیورٹی اہلکار قوم کے اصل محسن ہیں. ملک میں امن کے لئے سیکیورٹی فورسز نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں. سیکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن