پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تین لاکھ پچانوے ہزار انتالیس ہے۔ جن کیلئے تین سو تریسٹھ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جبکہ اڑتیس کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن فیض ٹمن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس نشست کے لئے سات امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے ممتاز ٹمن اور آزاد امیدوار منصور ٹمن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔