عرب ٹی وی کےمطابق ناصر الشھری القاعدہ کے ان اہم رہنماؤں میں شامل تھا جو پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش ہیں۔ اس نے چند روز قبل سعودی عرب میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرکے بتا یا کہ سعودی حکام اس کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے یقین دہانی کروائیں تو القاعدہ سے ناطہ توڑنے پر تیار ہے۔ الشھری کی ہدایت پر اس کے اہل خانہ نے سعودی حکام کو تفصیلات سے آّگاہ کیا اور القاعدہ جنگجو کی بحفاظت واپسی کی یقین دہانی حاصل کی۔ جس کے بعد القاعدہ کمانڈر محمد ناصر نے خود کو سعودی حکام کے حوالے کردیا ۔