کراچی ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے فائرنگ کے واقعات میں تاجروں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے شہر میں تجارتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی اعلان کیا ہے کہ عدم تحفظ کے باعث ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں جانی اور مالی تحفظ فراہم کیا جائے اور دہشگردی کے مختلف واقعات کے دوران جلائی گئی بسوں کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے، انھوں نے کہا کہ جب بھی شہر میں دہشگردی کے واقعات ہوتے ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔