قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کو ملکی وسائل کی لوٹ مارسے روکنے کےلیے تیار ہوجائیں۔

گوجرانوالہ میں واقع مجید کالونی فرید روڈ پر سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ  اٹھارہ ارب روپے کے عوض صرف نوے میگا واٹ بجلی کا حصول قوم کے ساتھ مذاق ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرائے کے بجلی گھر حکومت نے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے لگائے تھے، عوام کو ان منصوبوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ مسلم لیگ ن اب کسی جھانسے میں نہیں آئے گی اور تمام فیصلے قومی مفاد میں کئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن