لاہورہائیکورٹ نے امریکہ میں متعین پاکستانی سفیرحسین حقانی کا نام این آراو لسٹ سے خارج کرنے کے کیس کی سماعت تین نومبر تک ملتوی کردی۔

حسین حقانی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی کہ ان کا نام غلطی سے این آراولسٹ میں شامل ہوا ہے اس لئے اسے خارج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ سماعت کے دوران حسین حقانی کے وکیل سہیل قیصر نے دلائل دیئے کہ نیب اور وزارت قانون عدالت کو آگاہ کرچکے ہیں کہ حسین حقانی کا نام این آر او لسٹ میں غلطی سے شامل ہوا ہے اس لئے درخواست منظور کی جائے۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی آئندہ سماعت کے لئے تین نومبر کی تاریخ مقررکردی۔

ای پیپر دی نیشن