موسم تبدیل ہونے کے باوجود بجلی کی پیداوار طلب سے کم ہے اور شارٹ فال دو ہزاردوسو میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

Oct 20, 2010 | 11:38

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداواربارہ ہزارآٹھ سو ستاون میگاواٹ اور طلب پندرہ ہزار بہتر میگاواٹ ہے۔  پیپکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہایئڈل سے چھ ہزار ایک سو اکیس میگاواٹ اورتھرمل سے ایک ہزار سات سو چھبیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ اس وقت آئی پی پیپز چار ہزار نو سو اڑتالیس میگاواٹ جبکہ رینٹل پاور پلانٹ باسٹھ میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے شہری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دو چھٹیوں اور دکانیں جلد بند کرانے کے باوجود بجلی کے بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے ۔
مزیدخبریں