اساتذہ اورطلبہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی کے خلاف لاہورمیں ریلی نکالی گئی ۔

Oct 20, 2010 | 12:50

سفیر یاؤ جنگ
ناصرباغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جانے والی اس ریلی میں اساتذہ، طلباء اورطالبات  نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرزکی تعیناتی سے تعلیمی معیارختم ہو جائے گا اورتعلیمی ادارے نجکاری کی طرف چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی ایس چارسالہ پروگرام ادھورا تعلیمی منصوبہ ہے، یہ نظام معیاری تعلیم تو نہیں دے گا البتہ اس سے تعلیم عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائے گی۔ ریلی کے شرکاء نے پنجاب اسمبلی کے باہردھرنا دیا اورحکومتِ پنجاب کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کے فیصلے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزیدخبریں