موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ کینوس پر رنگوں کی ترتیب بھی بدلتی نظر آتی ہے۔ اکبر حفیظ کے فن پاروں کو دیکھ کر رنگوں اور جذبات کی بدلتی کیفیت کا احساس بڑی شدت سے ہوتا ہے۔ عورت کے مختلف روپ دکھا کر اکبر حفیظ انسانی خواہشات اور جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان خوبصورت اورزندگی سے بھرپورفن پاروں کی نمائش کا اہتمام کولیکٹرز آرٹ گیلری میں کیا گیا۔
اپنے احساسات کو کینوس پر سجا کر ناصرف پوشیدہ معاشرتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ فنِ مصوری کے ان فن پاروں کے ذریعے آرٹسٹ کی تخلیقی صلاحتیں بھی کھل کر سامنے آتی ہیں۔