سپریم کورٹ اٹھارہویں ترمیم کی بعض شقوں کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائے گی۔

Oct 20, 2010 | 13:13

سفیر یاؤ جنگ
رجسٹرارسپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تیس ستمبر کو محفوظ کئے جانے والے اٹھارہویں ترمیم کیس کا فیصلہ کل جمعرات کے روزسنایا جائے گا۔ رجسٹرار کا کہنا ہے کہ تمام ججوں کی مشاورت کے بعد اٹھارہویں ترمیم کیس کا فیصلہ لکھ لیا گیا ہے۔ عدالت عظمی نے تین ماہ سے زیادہ عرصے میں کیس کی سماعت کی اورسماعت مکمل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
اکیس اکتوبر کے روز سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور بغیر پاس کے کسی شخص کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مزیدخبریں