لاہورسٹاک مارکیٹ میں  ملا جلا رجحان رہا مارکیٹ ایک اعشاریہ ایک آٹھ پوائنٹ کے اضافے سے تین ہزار دو سو سڑسٹھ اعشاریہ چار پوائنٹس پر بند ہوئی۔

لاہورسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز چھتیس لاکھ چودہ ہزار نو سو اٹھانوے حصص کا لین دین ہوا۔ سب سے زیادہ لوٹ پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ کے اٹھایئس لاکھ ستاون ہزارچارسو ستتر حصص کا کاروبار ہوا جبکہ نشاط ملز دو لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو چھبیس حصص کے ساتھ دوسرے اور ڈی جی خان سیمنٹ ایک لاکھ تین ہزار نو سو دو حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ لین دین کے دوران سب سے زیادہ اضافہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے شیئرز کی قیمتیں نو روپے بیالیس پیسے بڑھ گئیں جبکہ سب سے زیادہ کمی ملت ٹریکٹرز کے حصص میں ہوئی جن کی قیمت دس روپے پچھتر پیسے گر گئی۔

ای پیپر دی نیشن