میکسیکو، مسخروں کے رنگارنگ میلے کا آغاز، نیلی ٹوپیاں، سرخ ناک اور رنگ برنگے چہرے لیئے سینکڑوں مسخروں نے میکسیکو کی گلیوں میں رنگ بکھیردیئے۔

مسخروں کے سولہویں سالانہ کنونشن میں مرد و خواتین کے علاوہ بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے۔ قہقہے لگاتے ، گانے گاتے اورکرتب دکھاتے یہ مسخرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر میوزیکل پریڈ کے بعد مسخروں نے ایک گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ اس بار مسخروں کی اس پریڈ کا مقصد معاشرے میں تشدد کی بجائے مسکراہٹیں بکھیرنا ہے، کنونشن میں پیرو، نکاراگوا، گوئٹے مالا ایل سلوا ڈور، کوسٹا ریکا اور امریکہ سے آئے ہوئے مسخرے حصہ لے رہے ہیں،کلاؤن ایسوسی ایشن کے مطابق میکسیکو میں دس ہزار کے قریب پیشہ ور مسخرے ہیں جن میں تین ہزارخواتین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن