عرب ٹی وی نے دعویٰ کیاہےلیبیا میں عبوری کونسل کےکمانڈروں نےمعمر قذافی کوزخمی حالت میں گرفتارکرنے کے بعد ہلاک کردیا

Oct 20, 2011 | 17:31

سفیر یاؤ جنگ
عرب ٹی وی کے مطابق کرنل معمرقذافی کوان کے آبائی شہرسرت سے عبوری کونسل کے کمانڈروں نے ایک سرنگ سے گرفتارکیا،گرفتاری سے قبل معمرقذافی نے کمانڈروں سے اپیل کی کہ ڈونٹ شوٹ،
عرب ٹی وی کے مطابق مخالف فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران معمرقذافی کو ہلاک کیا گیا ہے، ان کی ہلاکت کے بعد عبوری کونسل کے کمانڈرزنے سرت پرمکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، عرب ٹی وی کے مطابق معمرقذافی کی لاش سرت سے مصراتہ پہنچا دی گئی جبکہ جھڑپوں کے دوران قذافی دور حکومت کے وزیردفاع ابوبکریونس بھی ہلاک ہوگئے،معمرقزافی کی ہلاکت کے بعد مخالف کمانڈرز نے ہوائی فائرنگ کی اور لیبیا میں جشن منانا شروع کردیا۔ دوسری جانب قذافی کے حامی ٹی وی نے اس خبرکی تردید کی ہے جبکہ نیٹوحکام نے بھی کرنل معمرقذافی کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ بیالیس سال قبل کرنل معمرقذافی نے فوجی بغاوت کرکے بادشاہ ادریس کو ہٹا کراقتدار سنبھالا تھا اورلیبیا میں حالات بگڑنے کے بعد معمرقذافی روپوش تھے جنہیں سرت میں جھڑپوں کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے
مزیدخبریں