کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہناتھا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اگرکسی نے جارحیت کا مظاہرہ کیا توعوام عسکری قیادت کے ساتھ مل کرمنہ توڑجواب دیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ایم ایم اے کے ساتھ کسی بھی صورت میں اتحاد ممکن نہیں اور آئندہ الیکشن میں سنی اتحاد کونسل پورے ملک سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ناموس رسالت کے حوالے سے پاپندیاں نامناسب ہیںجس کی سنی اتحاد کونسل شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔