لیبیا میں عبوری کونسل کےکمانڈروں نےمعمر قذافی کوزخمی حالت میں گرفتارکرنے کے بعدہلاک کردیا

Oct 20, 2011 | 21:42

سفیر یاؤ جنگ
عرب ٹی وی کے مطابق کرنل معمرقذافی کوان کے آبائی شہرسرت سے عبوری کونسل کے کمانڈروں نے ایک سرنگ سے گرفتارکیا،گرفتاری سے قبل معمرقذافی نے کمانڈروں سے اپیل کی کہ انہیں گولی نہ ماری جائے،عرب ٹی وی کے مطابق مخالف فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران معمرقذافی کو ہلاک کیا گیا ہے، ان کی ہلاکت کے بعد عبوری کونسل کے کمانڈرزنے سرت پرمکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ بھی کیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق معمرقذافی کی لاش سرت سے مصراتہ پہنچا دی گئی جبکہ جھڑپوں کے دوران قذافی دور حکومت کے وزیردفاع ابوبکریونس بھی ہلاک ہوگئے، ادھرمخالف کمانڈرزنے قذافی کے بیٹے معتصم کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ معمرقذافی کی ہلاکت کے بعد کی ویڈیو اور تصویربھی جاری کردی گئی ہے،لیبیا کے ٹی وی پرنشر ہونی والی خبروں کے مطابق قذافی شدید زخمی تھے اور ان کو پیروں پر زخم تھے۔ سرکاری ٹی وی نے مزید کہا کہ آخری لمحات میں معمرقذافی ڈرینج پائپ میں چھپے ہوئے تھے جہاں انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ لیبیا میں قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے سرت شہرکے مرکزی علاقے پرقبضہ کر نے کے بعد وہاں پر اپنا جھنڈا گاڑھ دیا ہے۔کرنل قذافی کی ہلاکت کے بعد لیبیاکے مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے
اور جشن منایاجارہا ہے واضح رہے کہ بیالیس سال قبل کرنل معمرقذافی نے فوجی بغاوت کرکے بادشاہ ادریس کو ہٹا کراقتدار سنبھالا تھا اورلیبیا میں حالات بگڑنے کے بعد معمرقذافی روپوش تھے.
مزیدخبریں