ابوظہی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پانچ سو گیارہ چھ کھلاڑی آؤٹ پراننگ ڈکلئیر کردی توفیق عمر نے شاندار ڈبل سنچری سکورکی

Oct 20, 2011 | 22:08

سفیر یاؤ جنگ
شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم نے پانچ سوگیارہ رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پرڈکلئیرکردی۔ پاکستان نے میچ میں سری لنکا کے خلاف مجموعی طورپرتین سو چودہ رنزکی برتری حاصل کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے توفیق عمردوسو چھتیس، محمد حفیظ پچجتراوراظہرعلی ستر رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ہیرتھ نے تین جبکہ ولیگندرہ نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ شروع کی تو اس کے اوپنرپرانا وتانا بغیرکوئی رنز بنائے عمر گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے آج تیسرے دن کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں سنتالیس رنز بنائے اوراس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ سری لنکا کو اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے دوسوسڑسٹھ رنز درکار ہیں اور اس کے نو کھلاڑی رہتے ہیں جبکہ دو دن کا کھیل ابھی باقی ہے
مزیدخبریں