جنرل کیانی سے چینی ڈیفنس یونیورسٹی کے نائب صدر جنرل این ہیکوان کی ملاقات

Oct 20, 2011

سفیر یاؤ جنگ
راولپنڈی (اے پی اے) چین کی ڈیفنس یونیورسٹی کے نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل این ہیکوان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق این ہیکوان نے جنرل اشفاق پرویز کیانی سے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءجنرل این ہیکوان نے ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز لیفٹیننٹ جنرل محمد آصف سے جی ایس ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ دلچسپی کے امور اور باہمی تعاون کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزیدخبریں