مکرمی! اگرچہ تخت پاکستان پر زےادہ حکمرانی آمروں نے کی تاہم جمہورےت کے علمبرداروں نے عام آدمی کو رےلےف دےنے کے لئے کون سے اےسے اقدامات کئے ہےں کہ ان کی شان مےں قصےدے لکھے جائےں۔ ےا پھر تعرےفوں کے پل باندھے جائےں۔ اس کی مثال ہمارے سامنے ہے جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرنے کو ہے پراس مدت اقتدار مےں نہ صرف عام آدمی کو ذبح کرنے کے لئے چھرےوں کو جمہوریت کی سان پر تےز کےا جاتا رہا بلکہ ملک وقوم کی دولت پر ہاتھ صاف کرنے کے لئے کبھی استثنیٰ کا سہارا لےا جاتا رہا تو کبھی عدلےہ کے ساتھ آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ کون سا اےسا ادارہ باقی بچا ہے کہ جس مےں کرپشن کا درےا نہےں بہہ رہا۔ پی آئی اے، سٹےل مل اور واپڈا جےسے ادارے جن پر کبھی ہماری معےشت کو بڑا ناز ہوا کرتا تھا آج اکھڑی اکھڑی سانسےں لے رہے ہےں۔ کےا اسی کا نام جمہورےت ہے؟ بظاہر جمہورےت کا کوئی بھی رنگ ان نام نہاد جمہورےت کے علمبرداروں کی اداوو¿ں مےں نہےں جھلکتا۔ پاکستان کے دامان تار تار کی رفوگری کے لئے ہمےں آئندہ انتخابات مےں اےسی قےادت کو اوپر لانا ہوگا جو جمہوری تقاضوں کو پورا کرسکے۔
(کامران نعےم صدےقی 032145583855)
لوٹ کھسوٹ کے سوا جمہورےت کا مطلب کےا؟
Oct 20, 2012