دمشق/جنیوا(آن لائن)شامی فوج کی معرت النعمان پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں 44 شہری مارے گئے دورہائشی عمارتیں تباہ اور ایک مسجد شہید ہوگئی ہے۔ قصبے کے ایک مکین نے بتایا ہے کہ مسجد میں قریبی قصبے کفرنبل سے واپس آنےوالے افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نیوی پلے نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربرنیکا جیسا واقعہ دوبارہ رونما نہیں ہونا چاہیے شامی تنازعے کے دونوں فریقوں نے ممکنہ طور پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ۔ شامی فوج کی جانب سے حلب اور حمص میں شہری آبادی کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال ناقابل معافی ہے۔
شام: فورسز کی معرت النعمان پر بمباری ‘44 شہری جاں بحق ‘ شہری آباد پر بھاری ہتھیاروں کا اسعمال ناقابل معافی ہے: اقوام متحدہ
Oct 20, 2012