سرینگر میں ریلی: فضا ”جیوے جیوے پاکستان“ کے نعروں سے گونج اٹھی

سری نگر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ موت اور تباہی کا کھیل بدستور جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے چرار شریف میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے فوجی انخلا کا مطالبہ کیا تاکہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی کی جاری جدوجہد ان کی اپنی تحریک ہے جسے اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائےگا۔ حریت رہنماﺅں شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، محمد یوسف نقاش اور جاوید احمد میر نے بھی ترال چوک میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن