اوباما اور رومنی کی سالانہ ڈنر میں ایک دوسرے پر پھبتیاں

نیویارک (خصوصی نمائندہ) صدر اوباما اور ان کے مدمقابل مٹ رومنی نے نیو یارک کے والڈورف آسٹرٹوریا ہوٹل میں چیریٹی فنڈ ریزنگ میں ایک دوسرے کے بارے پر مزاح جملے کسے، اوباما نے کہا کہ مٹ رومنی کے نام کا دراصل درمیانی حصہ ہے میری خواہش ہے میں اپنا درمیانی نام استعمال کر سکتا۔ اوباما کے نام کا درمیانی حصہ حسین ہے جبکہ رومنی کے نام کا پہلا حصہ ولارڈ ہے۔رومنی نے اس موقع پر کہا وہ امید کر رہے تھے کہ صدر اپنے ساتھ بائیڈن کو لائیں گے کیونکہ وہ ہر چیز پر ہنس دیتے ہیں۔ رومنی نے کہا کہ میرے لئے انحصار کرنا اپنی بیوی پر ہے جبکہ اوباما کا دفاع کلنٹن کر رہے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر منتظم نے کہا رومنی امیر آدمی ہیں وہ سخی بھی ہیں ہر سال وہ دس فیصد چیریٹی میں دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...