لاہور(لیڈی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور میٹرک اورانٹرمیڈیٹ میں اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کوانعامات پیش کرنے کے لئے آج ایوانِ اقبال میں ٹیلنٹ گالا کی تقریب کا انعقاد کرے گی ۔ میزبان ناظم اسلامی جمعیت لاہور مدثراحمد شاہ جبکہ مہمانِ خصوصی لیاقت بلوچ ہوں گے۔ دیگر مہمانان میںزبیر صفدر ، ایس ایم ظفر، چوہدری ذوالفقار ، سعداللہ شاہ،رسل خان بابر ،عطاالرحمٰن ، ایس ایس پی سٹی سہیل سکھیرا، حافظ سلمان بٹ ،نعیم میر، احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر زاہد شیخ،امیرالعظیم اختر عباس، مرغوب شاکر کے علاوہ شہر بھر کی معروف شخصیات شریک ہوں گی ، 2000سے زائد طلبہ میں انعامات تقسیم کریں گے۔