اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے ‘ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ سانحہ بہاولپور میں بھی ملوث ہیں ‘ اس کیس کی تحقیقات بھی جلد منظر عام پر آئیں گی ‘ وکلاءسے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں سانحہ بہاولپور کی تحقیقات منظرعام پرلانے اور اسلم بیگ کو سزا دلوانے کےلئے رٹ دائر کروں گا۔