عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کی پریس کانفرنس‘ محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے

Oct 20, 2012

اسلام آباد (جاوید صدیق) سپریم کورٹ کے فیصلے اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی پریس کانفرنس کے نتیجے میں سیاسی محاذ آرائی میں شدت آ سکتی ہے۔ وزیراعظم نے یہ اعلان کرکے پیسے بانٹنے اور پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ماحول گرما دیا۔ 80 اور 90 کی دہائی کی محاذ آرائی کا راستہ کھل سکتا ہے۔ 1990 کے انتخابات کے بارے میں پی پی پی کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ان انتخابات میں رگنگ کی گئی تھی۔ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی ہدایت پر اس وقت کے اپوزیشن سیاسی اتحاد پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) جس میں ایئر مارشل (ر) اصغرخان ‘ پاکستان مسلم لیگ قاسم گروپ اور دوسری جماعتیں شامل تھیں نے ایک کتاب ”انتخابات کیسے چرائے گئے“ HOW THE ELECTIONS WERE STOLEN بھی لکھی تھی جو اس وقت سفارت کاروں اور سیاسی حلقوں میں تقسیم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں