اسلم بیگ سے تمغہ واپس لینے کی بات کی‘ تمغہ جمہوریت ادارے کو دیایہ واپس نہیں لیا جا سکتا، کائرہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جنرل (ر) اسلم بیگ سے تمغہ جمہوریت واپس لیں گے، رقوم لینے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے پنڈورا باکس کھل جائے گا اور سیاسی انتقام کا الزام لگے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان آپریشن کا آئندہ انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، افواہ پھیلائی گئی کہ ملالہ پر حملے کو بہانہ بناکر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا جائے گا کیا ایسے آپریشنز کیلئے کسی بہانے کی ضرورت ہے۔ پیپلزپارٹی کو الیکشنز میں جب بھی شکست ہوئی وہ دھاندلی سے ہوئی۔ دریں اثناءبعدازاں اپنے ایک بیان میں کائرہ نے کہا کہ میں نے اسلم بیگ سے تمغہ واپس لینے کے لئے کہا تھا۔ یہ تمغہ ادارے کو دیا گیا کسی فرد کو نہیں۔ اداروں سے تمغے واپس نہیں لئے جاتے۔

ای پیپر دی نیشن