لاہور (لیڈی رپورٹر) منصورہ ڈگری کالج کے پرنسپل اور پنجاب پروفیسرز ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل و ڈائریکٹر الخلیل ریسرچ سنٹر پروفیسر رشید احمد انگوی کی نئی کتاب ”جب عدلیہ پر قاتلانہ حملہ ہوا “ شائع ہو کر منظر عام پر آگئی ۔ کتاب کے مندرجات عدلیہ کی بحالی کی لازوال تحریک کی بے مثال قربانیوں پر مشتمل ہےں ۔ مصنف نے قانون کی بالادستی کیلئے برپا تحریک کا بھرپور تجزیہ پیش کیا ہے اور تحریک کے مرکز افتخار چوہدری کی استقامت اور جرات و بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا ہے۔