کینیا (اے پی) کینیا کے نیشنل پارک میں 8 ماہ کے ہاتھی کے بچے کو کنویں سے بحفاظت نکال لیا گیا، ہاتھی کا بچہ کنویں سے پانی پینے کی کوشش میں گڑھے میں جا گرا جس کا خود سے نکلنا ناممکن تھا اور اس کی ماں بھی کنارے پر کھڑی تھی مگر وہ اس کی کچھ مدد نہیں کر سکتی تھی تاہم پارک کی انتظامیہ نے جیپ سے رسی باندھ کر آپریشن کیا اور بچے کو نکالا، باہر آنے پر ہاتھی کا بچہ خوشی کا اظہار کرتا رہا اور اپنی سونڈ ماں سے ملا کر جھومنے لگا۔