سیب کو چھلکا اتار کر کھانا فاش غلطی اس میں وٹامنز کی بڑی مقدار ہوتی ہے: حکیم رفیق احمد و دیگر

Oct 20, 2012

لاہور(نیوزرپورٹر) حکیم رفیق احمد ، حکیم افضل میو، حکیم اکرم مغل و دیگر نے علاج بالغذاءکونسل کے زیر اہتمام سیب کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیب کو چھلکا اُتار کر کھاناایک فاش غلطی ہے۔ اس کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی بڑی مقدار چھپی ہوئی ہے جو کہ چھلکا اُتارنے سے عموماََ ضائع ہو جاتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے تاکہ آپ اسکے اکسیری فوائد سے پور ی طرح مستفید ہو سکیں۔

مزیدخبریں