تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور سمیت 5 افراد کے خلاف دھوکہ دہی دفعات کے تحت مقدمہ


راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اورپنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سابق چیئرمین کرنل (ر) انور بیگ ،سابق سیکرٹری نیاز احمد سمیت دیگر افسران کیخلاف جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ تیار کرنے پردھوکہ دہی فراڈ اوردیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل پرویزمشرف کے دور میں ہونیوالے انتخابات میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے الیکشن کمیشن کواپنے جوتعلیمی سرٹیفکیٹ پیش کئے ان میں پنجاب بورڈ ٹیکنیکل آف ایجوکیشن کاسرٹیفکیٹ بھی شامل تھا جس پر ان کے مخالف امیدوار انجینئر جمیل احمد نے عدالت سے رجوع کیا مگر ان کی رٹ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا بعدازاں اینٹی کرپشن پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کی اورغلام سرور سمیت پنجاب ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے اعلیٰ حکام کو ذمہ دار قراردیا تو اس دوران پتہ چلنے پرغلام سرور خان نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن