2خودکشیاں: بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر شوہر پھندے سے جھول گیا

Oct 20, 2012


سیدوالا/ سانگلہ ہل (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) 2افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق سیدوالا کے نواحی گاﺅں چک نمبر 16/69کے عبداللطیف کا اپنی بیوی کنیز بی بی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر کنیز بی بی روٹھ کر میکے جانے لگی، شوہر کے روکنے کے باوجود میکے جانے سے نہ رکنے پر عبداللطیف نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سانگلہ ہل میں ریلوے سٹیشن پر نامعلوم شخص نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پلیٹ فارم پر موجود افراد نے ٹرین کو آتے دیکھ کر اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ ریلوے لائن پر کود گیا، تیز رفتار ٹرین کی زد میں اسکا سر کچلا گیا اور چہرہ مسخ ہو گیا جس کی وجہ سے اسکی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزیدخبریں